27 مئی 2012 - 19:30

بغداد ... عراق کے صوبے انبار ميں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے 19 پاکستاني زائرين زخمي ہو گئے.

ابنا: پوليس کے مطابق پاکستاني زائرين فلوجہ سے بغداد کے شمال ميں واقع علاقے سامرہ ميں امام حسن عسکري کے روزے کي زيارت کے لئے جا رہے تھے. اس دوران سڑک کے کنارے نصب بم پھٹ گيا جس سے 19زائر زخمي ہوگئے. ان ميں تين بچے بھي شامل ہيں جن کي حالت تشويش ناک ہے. زخميوں کو فلوجہ اسپتال منتقل کرديا گيا ہے.  ..............

/169